ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای اسکولوں اورسنٹرل اسکولوں میں 10 ویں کلاس تک ہندی لازمی ہوگی

سی بی ایس ای اسکولوں اورسنٹرل اسکولوں میں 10 ویں کلاس تک ہندی لازمی ہوگی

Wed, 19 Apr 2017 11:43:10    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ سے منسلک اسکولوں اور مرکزی اسکولوں کے طلبہ کے لئے10 ویں کلاس تک ہندی پڑھنالازمی ہوسکتا ہے، کیونکہ اس سلسلے میں ایک پارلیمانی کمیٹی کی سفارش کو صدر کی منظوری مل گئی ہے۔ فروغِ انسانی وسائل کی وزارت کوہندی زبان لازمی بنانے کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشورہ کرکے ایک پالیسی بنانے کا بھی حکم دیاگیاہے۔صدرکے حکم میں کہا گیا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کو کورس میں ہندی زبان کولازمی بنانے کے لئے سنجیدہ کوشش کرناچاہئے۔ پہلے قدم کے طورپر، ہندی کو سی بی ایس اورمرکزی اسکولوں کے تمام اسکولوں میں10 ویں کلاس تک ایک لازمی موضوع بنایاجاا چاہئے۔ اس میں کہاگیاکہ مرکز کو ریاست حکومتوں کے ساتھ مشورہ مشورہ کرکے ایک پالیسی بنانی چاہئے۔یہ سفارشات دارالحکومت پر پارلیمنٹ کی کمیٹی کی نویں رپورٹ میں کی گئیں۔سی بی ایس ای نے گزشتہ سال سہ لسانی فارمولہ (انگریزی اور دو دیگر ہندوستانی زبانیں) نویں اور دسویں کلاس میں بھی لاگوکرنے کی سفارش کی تھی۔اگرچہ وزارت نے اب تک اس تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔


Share: